عراق

عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف سرچ آپریشن ،متعدد داعشی ہلاک و زخمی

شیعت نیوز : عراق کے صوبہ دیالہ میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ دیالہ میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

المعلومہ نیوز نے خبر دی ہے کہ حشد الشعبی کے کمانڈر صادق الحسینی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل یہود کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف تل سلیمۃ،المعدان،الطبج اورحمرین نامی علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے صوبہ نینوا میں داعش کے 9 دہشت گرد زیر حراست

حسینی کا کہناہے کہ صوبہ دیالہ سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ بھِی تحویل میں لیا گیاہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی بغداد کے علاقے ’’الطارمیہ‘‘ میں داعشی دہشت گردوں کےحملے میں ایک آرمی کمانڈر شہید ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں امریکی و صیہونی نواز سعودی ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات پر پابندی

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی اسلحہ جاتی و مالی مدد و حمایت سے عراق پر حملہ کیا اور اس ملک کے وسیع و عریض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر ایسے وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا جس کی نظیر تاریخ بشر میں مشکل سے ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button