ایران

طاقتور ایران کے سامنے شکست کا اعتراف بیوقوفانہ شیخی مارنے سے بہتر ہے۔ علی شمخانی

شیعت نیوز : ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ طاقتور ایران کے سامنے شکست کا اعتراف بے بنیاد اور بیوقوفانہ شیخی مارنے سے بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل علی شمخانی نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا تھا کہ ہم نے ایران سے متعلق اپنے رویے کو بنیادی طور پر بدل دیا ہے کیونکہ اس پر صرف طاقت کا اثر ہے سیاست کا نہیں۔

ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے ان کے رد عمل میں کہا کہ امریکہ گزشتہ 40 سالوں سے اب تک ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کیلئے اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کارلایا ہے لیکن پھر بھی اپنے اس مقصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

شمخانی نے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور ایران کے سامنے شکست کا اعتراف بے بنیاد اور بیوقوفانہ شیخی مارنے سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے نے صوبہ فارس میں منافقین کے ایک دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے فجر نے صوبہ فارس میں منافقین کی ایک دہشتگرد ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے۔

منافقین کی ٹیم صوبہ فارس میں تخریبی کارروائیوں کے سلسلے میں داخل ہوئی تھی اور اس ٹیم پر سپاہ کے انٹیلیجنس ادارے کے جوانوں کی قریب سے نظر تھی۔ سپاہ کے جوانوں نے منافقین کی ٹیم کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے سپرد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ کی برسی کے موقع پر یہ ٹیم تخریبی کارروائی کرنا چاہتی تھی جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی ہوشیاری اور بروقت اقدام سے ناکام ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button