اہم ترین خبریںایران

بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، ایران نے سی پیک کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : بھارت کو چاہ بہار ریل منصوبے سے باہر کرنے کے بعد ایران نے پاکستان کے سی پیک منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پاکستان، چین اور ایران کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے، یہ منصوبے خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔ ان منصوبوں کی حمایت کا غیر معمولی اقدام تہران حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیل کا اہم اشارہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمن کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک منصوبے نہ صرف خطے بلکہ دیگر ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہیں، یہ منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کیلئے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے چاہ بہار ریل منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر پر بھارت کو اس منصوبے سے باہر کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کےسی پیک منصوبے کی حمایت کے بعد بھارت خطے میں مزید تنہائی کا شکار ہوگیا ہےجس کے سبب خطے میں امریکی و اسرائیلی مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button