لبنان

حزب اللہ وسیع عوامی محبوبیت کی حامل اور لبنانی پارلیمان کا ایک حصہ ہے۔ احمد سویدان

شیعت نیوز : عرب ای مجلے العہد کے مطابق اقوام متحدہ کے لئے لبنان کے مستقل نمائندے احمد سویدان نے لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کا پرزور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے والی قومی تنظیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استغفراللہ ، آل سعود نے مدینہ میں شرمناک کام کی اجازت دے ڈالی

تفصیلات کے مطابق احمد سویدان نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں موجود غاصب صیہونی حکومت (اسرائیل) کے مستقل نمائندے کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تنظیم کہہ کر مخاطب کئے جانے کے ردعمل میں قومی مزاحمتی فورس کا دفاع کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حزب اللہ نہ صرف لبنان کی ایک قومی تنظیم بلکہ لبنانی عوام کے اندر وسیع محبوبیت کی حامل اور لبنانی پارلیمنٹ کا ایک حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

احمد سویدان نے کہا کہ دہشت گرد درحقیقت غیر قانونی اور غاصب صیہونی حکومت اسرائیل ہے جس نے سال 2006ء میں لبنان پر حملہ کیا اور پھر اُسے منہ کی کھا کر وہاں سے واپس پلٹنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button