عراق

عراق میں امریکی دہشت گرد فورسز کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ

شیعت نیوز : خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی دہشت گرد فورسز  کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ صلاح الدین کے مکیشیفہ علاقے میں ہوا۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق عراق کی مزاحمتی تحریک اصحاب الکہف نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے اور امریکی دہشت گرد فورسز کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

دوسری جانب عراق کے وزیراعظم نے تیل کی آمدنی سے ملک کی وابستگی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے مالی نظام کو درست کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عراق میں تیل کی آمدنی سے وابستگی کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کا اقتصاد اس وقت پچانوے فیصد تک تیل کی آمدنی پر منحصر ہے اور تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی سے حکومت کے لئے خاصے مسائل و مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ عراق میں مختلف شعبوں منجملہ زراعت و کاشتکاری کے شعبے میں نجکاری کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے جس پر کام کئے جانے سے اقتصادی ترقی کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے اقتصاد کی صرف تیل کی آمدنی سے وابستگی اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی سے حکومت عراق کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں اور یہ ملک ملازمین کی تنخواہوں کی ادائگی میں مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button