اہم ترین خبریںایران

پاکستان کے ازلی دوست ایران نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو چاہ بہار پراجیکٹ سے نکال دیا

شیعیت نیوز : پاکستان کے دیرینہ دوست اور پڑوسی اسلامی ملک ایران نے اپنی بندرگاہ چاہ بہار پراجیکٹ سے بھارت کو نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ایران نے بھارت کو اپنی اہم ترین بندرگاہ چاہ بہار کے پراجیکٹ سے نکال باہر کیا ہے۔

علامہ حسن ترابی شہید ایک ناقابل فراموش کردار

بھارت کو اس اہم پراجیکٹ سے نکالنے کے فیصلے کے بعد اب ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا گیا تھا، جس کے تحت افغانستان کی سرحد کیساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے 2016 میں ایران کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ریل پراجیکٹ پر دستخط کیے تھے۔

ساتھ ہی پاکستان کے اہم ترین دوست ملک چین کے ساتھ بھی ایران نے اسٹریٹیجک تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے 25 سالہ بڑے منصوبے کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کاتخمینہ 400 بلین ڈالرز کہا جارہا ہے۔

ایران کی جانب سے ان اہم اقدامات کے بعد پاکستان کا ازلی دشمن بھارت خطے میں مزید تنہا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی و سعودی مفادات کیلیئے کام کرنے والوںکی جانب سےپاکستان ایران تعلقات خراب کرنے کیلیے بھارت کو اس منصوبے میں شامل کرنے پرسخت تنقید کا نشانہ بنایاجارہا تھا اور اسے گوادر کے مقابلے پر بھارتی سازش قرار دیا جارہا تھا تاہم اب ایران نے چاہ بہار کے اہم پراجیکٹ سے بھارت کو نکال کر ان تمام امریکی و سعودی سازشوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button