اہم ترین خبریںیمن

انصاراللہ کا سعودی عرب کے دو شہروں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ

شیعت نیوز : یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے دو شہروں پر میزائل داغے ہیں۔

سعودی ذرائع نے سعودی عرب کے دو شہروں خمیس مشیط اور ابھا میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے ڈرون طیاروں اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس انصاراللہ کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے تھے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے یمنی ڈرون اور میزائل نے آل سعود کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو مزید حملوں کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بھی ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔ اسی سلسلے میں سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ سعودی اینٹی میزائل سسٹم نے یمن کے میزائلوں کا مقابلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ، عرب امارات اور اسرائیل کے حساس مقامات کی فہرست تیار کر لی، سربراہ یمنی انٹیلیجنس

دوسری جانب سعودی اتحاد کی یمن کے علاقے حجہ میں رہائشی علاقے پر ہونے والی جارحیت میں 10 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج یمن کے صوبے حجہ کے وشحہ علاقے میں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 10 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہونے والی بمباری میں رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبوں مآرب، الجوف اور البیضاء کے مختلف علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button