اہم ترین خبریںایران

یورپی ممالک امریکہ کے جنگل راج کا مقابلہ کرے۔ علی ربیعی

شیعت نیوز : حکومتِ ایران کے ترجمان علی ربیعی نے تمام ممالک بالخصوص یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے جنگل راج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

حکومت ایران کے ترجمان علی ربیعی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قرار داد بائیس اکتیس پر مکمل عمل درآمد مشترکہ عالمی تمدن کی حمایت کی راہ میں ایک بڑا چیلنج ہے جو عالمی اشتراک عمل کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اراضی پر صیہونی ریاست کی ڈاکہ زنی روکی جائے۔ اسلامی تعاون تنظیم

علی ربیعی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے مطابق اسلحہ کی فروخت کے تعلق سے ایران پر لگی پابندی اکتوبر دو ہزار بیس تک خود بخود ختم ہو جانا چاہئے اور یہ اقدام اس قرارداد کی ایک واضح شق کا حصہ ہے جس پر پوری طرح عمل ہونا چاہئے۔

حکومت ایران کے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے میں شامل تمام ممالک کو تہران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح سے عمل کیے جانے کا یقین ہے۔ ربیعی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی پالیسی ایک ناکام پالیسی ہے کیونکہ واشنگٹن کے مطالبات کی کوئی حد نہیں ہے اور وہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور عرب امارات، یمن میں منشیات اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے۔ یمنی وزارت داخلہ

علی ربیعی نے کہا کہ یورپی ممالک کی دوہری پالیسیاں جاری رہنے سے ایٹمی سمجھوتہ اور عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ حکومت ایران کے ترجمان نے کہا کہ بہتر ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی یورپ کے اعتماد کو اس سے زیادہ ٹھیس نہ پہنچائیں کیونکہ یورپ سمجھتا ہے کہ وہ ایک خودمختار طاقت کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button