اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کارگل جنگ کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

شیعت نیوز : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے دو عظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان، حوالدار لالک جان کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کیلئے جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔ہر قیمت پر ملکی دفاع کیلئے جوانمردی سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید بہادری، لازوال جذبے، مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔

صوابی اور غذر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ان عظیم شہداء نے اپنے خون سے ہر مشکل کے خلاف عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی، مادروطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری، ایک جوان شہید

قوم کے بہادر سپوت کرنل شیر خان (نشان حیدر) اور حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 21واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

قوم نے دونوں شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا ہے، ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والے ان بہادر سپوتوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی خصوصی تقاریب ہوں گی۔

1999ء میں کارگل جنگ کے دوران لائن آف کنٹرول کے گلٹری سیکٹر پر کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان نے 7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کیا۔

آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو ان جیسے بیٹوں پر فخر ہے۔ یہ ایسے دو بہادر سپوتوں کی داستان ہے جنہوں نے جان تو دے دی لیکن نہ اپنے سر کو جُھکایا اور نہ ہی قوم کا سر جُھکنے دیا۔ یہ وہ بہادر ہیں جن کی بہادری کا برملا اعتراف دُشمن نے بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button