اہم ترین خبریںایران

ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی

شیعت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کے خط کے جواب میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایران کی حمایت جاری رکھنے اور جعلی و غاصب صیہونی حکومت کی شرپسندی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

پیر کو جاری کیے جانے والے اس خط میں رہبر انقلاب اسلامی نے حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کو مخاطب کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کے اقدامات کی قدردانی کی اور انہیں امت مسلمہ کی عزت و سربلندی کا باعث قرار دیا ہے۔

انہوں کہا کہ ایران ماضی کی طرح اسلامی جمہوریہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور ان کے حقوق کی پاسداری کے ساتھ ساتھ جعلی اور غاصب صیہونی حکومت کی برائیوں کو روکنے کے لئے اسلامی انقلاب کی اقدار کی بنیاد پر اپنے مذہبی اور انسانی فریضے (فلسطینی عوام کی حمایت) میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آيۃ اللہ سیستانی کا اہانت آمیز کارٹون ، امریکہ اور اسرائيل کی خدمت ہے۔ حزب اللہ

انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ فلسطینی عوام کی استقامت، مجاہدت اور مزاحمت کی وجہ امریکہ اور اسرائیل کی تمام گھناؤنی سازشیں کمزور اور ناکام ہوگئی ہیں جبکہ فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت امت مسلمہ کی سرافرازی اور سربلندی کا سبب بنی ہے۔

رہبر معظم انقلاب نے فرمایاکہ میں فلسطینی مجاہدوں کی استقامت اور مجاہدت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور غاصب صیہونی حکومت پر فلسطینی عوام کی فتح اور کامیابی پر یقین رکھتا ہوں۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ استقامتی تحریک اور فلسطین کی بہادر قوم، منطق، عقل اور تجربے کی بنیاد پر دشمنوں کی دھکمیوں اور پیشکش کے جھانسے میں نہیں آئے گی اور ماضی کی طرح اپنی بے مثال استقامت کے ذریعے عزت و سربلندی کا راستہ اپنائے گی۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ایران ماضی کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا اور ایران ،فلسطینیوں کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ اللہ تعالی اسرائیل کو نابود اور فلسطینیوں کی طاقت میں اضافہ فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button