دنیا

ایران کے خلاف امریکہ کی قرارداد تعمیری نہیں ہے۔ روسی وزارت خارجہ

شیعت نیوز : روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھر ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کی مدت میں توسیع کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے مسودۂ قرارداد کی مخالفت کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کی مدت میں توسیع کی قرارداد کے مسودے کا مخالف ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس مسودے میں ایسی شقیں ہیں جن کا ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مسائل کے حل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اس مسودے میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کی مدت میں غیر معینہ وقت کے لیے توسیع کی بات کی گئی ہے جو ایران کے خلاف امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تناظر میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب امارات نے لاکھوں مسلمانوں کے قاتل اسرائیل سے باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردیے

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخاروا نے کہا کہ اس مسودے میں ایسی باتیں شامل ہیں جن کا ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مسائل کو حل کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس کی نظر میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کی کوشش کے لیے غیر تعمیری ہے۔

دوسری جانب عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کل شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض موصولہ رپورٹوں کے مطابق زیر تعمیر شیڈ میں ایک واقعہ رونما ہوا اور توقع کی جاتی ہے کہ رونما ہونے والا حادثہ اس کی سرگرمیوں پر اثر انداز نہ ہو۔

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کل شام کہا تھا کہ جمعرات کی صبح نطنز جوہری مرکز کے زیر تعمیر ایک شیڈ میں ایک واقعہ رونما ہوا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس سے موجودہ سرگرمیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپلیکس کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے آلودگی کے امکان کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور حادثے کی جگہ پر اس تنظیم کی ماہر ٹیمیں موجود ہیں اور اس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button