پاکستان

آسمان امامت کے آٹھویں ستارے امام علی ابن موسی رضا ؑ کی ولادت با سعادت کا جشن

شیعت نیوز : 11ذی القعدہ آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی ابن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت ہے۔

آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے، فرزند رسول (ص) حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے فضائل میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے زمانے میں سب سے زیادہ علم کے حامل تھے۔

امام علی رضا علیہ السلام کا جاثلیق اور راس الجالوت کیساتھ مناظرہ

بنی عباس کا خلیفہ مامون الرشید ہمیشہ مختلف سوالات کے ذریعے آپ کو آزماتا رہتا تھا آپ ہر سوال کا جواب دیتے اور آپ کے تمام جوابات کا سرچشمہ قرآن کریم ہوتا تھا۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پرمساجد و امام بارگاہوں سمیت مختلف مقدس مقامات اور گھروں پر جشن مناتے ہیں۔

کورونا وائرس کے خطرے کے مد نظر سوشل ڈیسٹنسنگ اور طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عاشقان امام رضاؑ ولادت امام رضا ؑکا جشن جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔

شیعیت نیوز نیٹ ورک اپنے تمام قارئین کی خدمت میں ولادت امام رضا ؑ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button