اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا فوجی آپریشن، صوبہ مآرب اور البیضاء میں 400 مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد

شیعت نیوز : یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ مآرب اور البیضاء میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے 400 مربع کلومیٹر کاعلاقہ آزاد کرالیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے دوشنبہ کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے خلاف میزائل یونٹ اور ڈرون یونٹ کے تعاون سے جو وسیع آپریشن کیا تھا اس کے دوران البیضاء صوبے کے ردمان شہر اور قانیہ محاذ کو آزاد کرا لیا جبکہ مآرب صوبے کے العبدیہ شہر کے بہت بڑے حصے کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ مآرب اور البیضاء میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے 250 سے زائد فوجیوں کو ہلاک ، زخمی یا قید کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق تاریخی غلطی ہوگی۔ زیپی لیونی

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران جارح سعودی اتحاد کی 20 بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی متعدد بکتربند گاڑیوں سمیت بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولے بارود ضبط کئے گئے۔

یحیی السریع کا کہنا تھا کہ فوج اور رضاکار فورس کی کاروائی میں جارح سعودیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے شدید حملے کر رہے تھے۔

جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں نے صوبہ مآرب پر حملہ کر کے ایک ہی گھرانے کے 4 افراد کو شہید کردیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں نے اس حملے میں اس گھرانے کے 4 افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی اور تمام مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button