پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہداری بھارت نواز بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی

شیعیت نیوز : پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری بھارت نواز دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مجید بریگیڈ کے ارکان نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری جوان شہید کردیئے

بلوچ لبریشن آرمی کے جس مجید بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اسے مجید بلوچ نامی شدت پسند کے نام پر تشکیل دیا گیا، جس نے 1970ء کی دہائی میں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو پر دستی بم سے حملے کی کوشش کی تھی۔ یہ وہی بریگیڈ ہے جس نے گذشتہ برس گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر تین حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button