اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ اسمبلی میں شیعیت نیوز کی خبر کی گونج، وزیر اعلیٰ سندھ نے تصدیق کردی

شیعت نیوز : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شیعیت نیوز کی خبر کی تصدیق کردی جماعت اسلامی کے سابق امیرمنور حسن اور مفتی نعیم کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اورسابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کاکورونا وائرس میں مبتلا ہو کرانتقال ہوا ہے۔

یزید پلید کا حمایتی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کورونا وائرس سے ہلاک

واضح رہے کہ شیعت نیوز نے گزشتہ ہفتے مفتی نعیم اور آج منور حسن کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے باوثوق ذرائع سے انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کا انتقال کورونا وائرس کے سبب ہوا ہے تاہم ان کے پیروکاروں کی جانب سے اس خبر کی تردید کی جاتی رہی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سندھ اسمبلی میں خطاب نے بھی شیعت نیوز کی خبر کے مصدقہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button