اہم ترین خبریںپاکستان

اشرف جلالی نے جان بوجھ کر شانِ سیدہ میں گستاخی کی، علامہ سبطین سبزواری

شیعت نیوز : شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے خاتون جنت اُم الائمہ سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنیوالے اشرف آصف جلالی کیخلاف قومی اسمبلی، کشمیر اور پنجاب اسمبلیوں سے مذمتی قراردادوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح ہوگیا حرمت اہل بیت اطہار ؑپر امت مسلمہ متحد ہے اور اہلبیتؑ کی توہین کرنیوالا مسلمان نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ کچھ علماء کی طرف سے مباہلہ اور مناظرہ کے چیلنج کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ اس شخص کی ناصبیت اور خارجیت ثابت ہوچکی ہے، اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، حکومت اور ریاستی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، اس شخص کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ دشمنان اہلبیت کیلئے عبرت کا مقام بن سکے۔

دل کرتا ہے گستاخ اشرف جلالی کی زبان گدی سے کھینچ لوں ، سید عمران احمد شاہ

انہوں نے کہا کہ دختر سیدالانبیاءؑ کی شان میں اشرف آصف جلالی کی گستاخی کی وجہ سے عالم اسلام رنجیدہ ہے، سنی علماء نے اس پر متفقہ طور پر مذمت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ امت اسلامی اہلبیت اطہار کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتی، اب دنیا بھر سے لعنت اشرف آصف جلالی کا مقدر بن چکی ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہؑ اللہ کی نشانی اور قرآن کی ترجمان ہیں، فاطمہ زہراؑ معصوم عن الخطا ہیں جبکہ اہلسنت علماء یقین رکھتے ہیں کہ فاطمہ الزھرا ؑمحفوظ عن الخطاء ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناصبی مولوی اپنی گستاخیوں سے باز نہیں آیا، ایک چوری اور پھر سینہ زوری، گستاخی کرنے کے بعد سنی علماء کی طرف سے مطالبے کے باوجود معافی مانگنے اور رجوع کرنے کی بجائے، سوشل میڈیا پر ڈھٹائی سے مسلسل بیانات دے کر اپنی گستاخی کی تصدیق کر رہا ہے، جس سے واضح ہوگیا کہ اس شخص نے غلطی سے نہیں جان بوجھ کر گستاخی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button