دنیا

امریکہ بری طرح کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔ مشیر امریکی صدر

شیعت نیوز : الرجی اور متعدی امراض کے امریکن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور امریکی صدر کے مشیر خاص انٹونیو فاؤچی نے کل بروز منگل ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرناک صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ بری طرح کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے جو ہمارے لئے تشویشناک ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اس وائرس پر کنٹرول حاصل نہ کر پانے کی صورت میں امریکہ میں کووڈ نائنٹین کی دوسری لہر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ انٹونیو فاؤچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کا دوبارہ لوٹنا یقینی ہے اس لئے کہ یہ مرض انتہائی متعدی ہے اور پوری دنیا میں بری طرح سے پھیل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی نیندیں حرام، یمنی فوج کا’’ ذوالفقار‘‘ میزائلوں سے ریاض پر بڑا حملہ

کورونا وائرس کا شکار دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ سرفہرست ہے جہاں اس وائرس میں مبتلا اور اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا ہے اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 475 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس مرض میں اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ بدستور دنیا بھر میں سرفہرست ملک بنا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button