پاکستان

جلال پور، ملعون اشرف آصف جلالی کی دختر رسول کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی

شیعت نیوز  مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تحریک لبیک کے سربراہ ملعون اشرف آصف جلالی کی حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین تحصیل جلالپور پیر والہ کی جانب سے گستاخ دختر رسول آصف اشرف جلالی ملعون کی طرف سے متعدد بار جگر گوشہِ رسول، طاہرہ، صدیقہ، بی بی حضرت فاطمہ الزہراؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف دربار پیر قتال شاہ تا چوک فوارہ ریلی نکالی گئی، جس میں شیعہ سنی برادران کی بڑی تعداد کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

مولوی اشرف جلالی سعودی ناصبیت کا پاکستانی مہرہ

اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملتان اصغر سومرو کا کہنا تھا کہ ملعون آصف جلالی کی بی بی زہراؑ کی شان میں گستاخی ہر کلمہ گو مسلمان کے لئے ناقابلِ برداشت ہے، اس موقع پر مولانا غلام عباس شاہ نے کہا کہ توہین بنتِ رسول دراصل توہینِ رسالت ہے، حکومت اس جسارت پر فوری طور پر اس ملعون کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے وگرنہ نوجوانوں کا بڑھتا ہوا غم و غصہ نقصان دہ ہوگا۔

اس موقع پر تحصیل سیکرٹری جنرل اظہر خان، مولانا صفدر حسین کانجو، مولانا عابد حسین کانجو، مولانا نادر عباس عسکری، مولانا ذولفقار علی شمسی، مولانا فضل عباس جعفری اور دیگر نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، خاتون جنت وہ ہیں جن کی تعظیم انبیاء کا سردار کرتا ہے لیکن آج دو ٹکے کا ملاں سیدہ کائنات کی شان میں گستاخی کر رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ ہے یہاں اسلام کو بچانے والوں کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں پھر ایسا نہ ہو کہ حالات ہمارے کنٹرول سے باہر ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button