مشرق وسطی

شاہ اردن عبداللہ دوم کی تل ابیب کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدے ختم کرنے کی دھمکی

شیعت نیوز: شاہ اردن عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غرب اردن کو ضم کرنے کی کوشش کی تو امان تل ابیب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ختم کردے گا۔

المیادین ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ اردن عبداللہ دوم نے اپنے ملک کے واضح موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس ہی فلسطینی مملکت کا دارالحکومت ہے اور اسرائیل کی جانب سے غرب اردن کو ضم کرنے کے یک طرفہ منصوبے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس سے پہلے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو شاہ اردن کا ایک پیغام پہنچایا تھا جس میں غرب اردن کے الحاق کے بارے میں اپنے ملک کے موقف میں تبدیلی نہ آنے اور فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کی پائیداری پر زور دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  : فلسطینی تحریک الفتح کی اسرائیل کے خلاف یوم غضب منانے کی اپیل

بعد ازاں اردن کے وزیر خارجہ نے اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کیے کے منصوبے پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے اس منصوبے کے ذریعے امن کے بجائے جنگ کا راستہ چنا ہے۔

ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ غرب اردن پر غاصبانہ قبضے کا منصوبہ امن کے لیے ضروری اصولوں کی نابودی کا سبب بنے گا اور خطے کا امن و استحکام تباہ ہوکے رہ جائے گا۔ فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بھی اس موقع پر غرب اردن کے اسرائیل میں الحاق کےاسرائیلی منصوبے کو روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اردن نے تمام فلسطینی قوتوں پراپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور عالم اسلام اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے متفقہ موقف اور لائحہ عمل اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button