پاکستان کی اہم خبریں

پشاور، فرقہ واریت کے خلاف مختلف مکاتب فکر کے علماء کاقومی اتحاد بنانے کا اعلان

شیعت نیوز: پاکستان میں جاری فرقہ واریت اور بد امنی کے خلاف مختلف مکاتب فکر کے علماءنےقومی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی متحدہ علماء ومشائخ کونسل نے اسلام اور پاکستان کیخلاف غیر مسلم قوتوں کی جانب سے ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مختلف مذہبی مسالک کو آپس میں تمام باہمی اختلافات کو بھلاکر اسرائیل اور امریکی کے سامنے ایک قوت بننے پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاور میں منعقدہ عالمی متحدہ علماء ومشائخ کونسل خیبر پختونخواکے زیر اہتمام مختلف دینی جماعتوں پر مشتمل غیر معمولی اجلاس سے کونسل کے مرکزی سرسپرست علامہ محمد یونس،جے یو آئی کے مولاناحسین احمد مدنی،جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناحنیف اللہ،عالمی متحدہ علماء مشائخ کونسل کے صوبائی چیئرمین مولانامحمد شعب،پاکستان بچائو تحریک کے غلام حسین آفریدی،علامہ ا سدی شبیر الحسن،علامہ عارف حسین شاکری، مولانااقبال شاہ حیدری اور سید اظہر علی شاہ سمیت دیگر مقرررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بن سلمان نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا نیا ٹاسک تحریک لبیک کو دے دیا

مقرررین نے کہاکہ اسرائیل،امریکہ اور برطانیہ نے اسلام اور پاکستان کیخلاف مختلف سازشیں شروع کررکھی ہیںاور اس ضمن میں وہ ہمیں امدادودیگر مدمیں فنڈنگ دے کر جکڑرہی ہیں لیکن ہمیں سوچناہوگاکیو نکہ وہ اس کے ذریعے ہمیں کمزور کرنے اور اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرناچاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جس طرح برطانیہ نے ایک دور میں مختلف ممالک پر حکمرانی کی ہے اسی طرح اب امریکی اور اسکے اتحادی دنیااور خصوصاًمسلمانوں کو اپنےچنگل میں پھنسانے کیلئے طرح طرح کی واردات کررہے ہیں۔

انہوںنے پی ٹی آئی اور اسکی اتحادی جماعتوں کی وفاقی حکومت اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں قادیانیوں کی سرپرستی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی میں جن وزراء اور اراکین اسمبلی نے قادیانیوں کو سپورٹ کیاہے انہیں بے نقاب کرنے اورکابینہ سے فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مقرررین نے کہاکہ برطانیہ نے شیعہ اور سنی مسلک کے نام پر دو چینلزقائم کئے ہیں جنکے ذریعے شیعہ اور سنی میں ایک دوسرے کیخلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے اوراسکے ساتھ پاکستان میں شیعہ، سنی ودیگر مذاہب کے مابین بغاوت پیداکی جارہی ہے۔

دختر رسول حضرت فاطمہؑ کی گستاخی اشرف جلالی کا ایجنڈہ

ضرورت اس امر کی ہے کہ وقت آگیاہے کہ مختلف مسالک کے علماء اور مسلم قوم آپس میں اختلافات کوبھلاکر غیر مسلم قوتوں کے سامنے ایک ہوکر انکی سازشوں کو ناکام بنائے۔

انہوںنے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے برطانیہ میں قائم امت مسلمہ میں نفرت پھیلانے میں ملوث دو چینلزکو فوری طور پر بند کیاجائے۔بصورت دیگر مذہبی جماعتیں عالمی متحدہ علماء ومشائخ کونسل کے بینر تلے ملک بھر اور اسلام آباد میں احتجاج کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button