اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بم حملے، 6 افراد شہید متعدد زخمی

شیعت نیوز : گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی پہ ہونے والے بم حملے کے نتیجے میں دو اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر نے گھوٹا مارکیٹ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے قریب کھڑی تھی جو دھماکے سے شدید متاثر ہوئی۔ شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور شہری کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 شہری شہید، ایک زخمی

دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر پھینکا گیا تاہم کریکر حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں دستی بم حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا اور دفتر میں احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم تقسیم کی جا رہی تھی۔ احساس پروگرام کا دفتر ریاض کالج میں قائم کیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ 10 جون کو کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہواتھا، گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کےعلاقے صدر میں بھی بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button