ایران

عالمی ایٹمی ایجنسی کو امریکہ کا آلہ کار نہیں بننے دیں گے۔ جواد ظریف

شیعت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو امریکہ کے ذریعے جوہری معاہدے کی تباہی کا آلہ کار نہیں بننے دیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو کے دورے کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی معاہدوں اور تنظیموں سے علیحدہ ہونے کے عادی ہوگئی ہے لیکن ہم عالمی ایٹمی ایجنسی کو ٹرمپ کے ذریعے ایران جوہری معاہدے کی تباہی کا آلہ کار نہیں بننے دیں گے۔

ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ آئی اے ای اے کے ساتھ بہت شفاف رہا ہے اور جوہری ادارہ کی 15 رپورٹوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر ، بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کو اس تفتیش کا نشانہ نہیں بننے دیں گے جس کی دستاویزات جاسوسوں کے دعوے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی جوہری تونائی ادارے کو غیر معقول طریقے استعمال کرنے کا ارادہ ہو تو ہم اس سے مناسب طریقے سے برتاؤ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جرائم کے نتیجے میں عراق میں 655 ہزار افراد جاں بحق

ظریف نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہوگی اگر اقوام متحدہ کے سیکریریٹ اور عالمی جوہری ادارے کے سیکریریٹ جوہری معاہدے کی تباہی کے راستے گامزن ہوجائیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے امریکہ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button