پاکستان

دورحاضر میں قرآن کریم کے آفاقی و انقلابی پیغام کی تبلیغ و ترویج ناگزیر ہو چکی ہے، علی زین

شیعت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی زین نے پنجاب کی جامعات میں گورنر پنجاب کی جانب سے ترجمہ کیساتھ قرآن پاک پڑھانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششیں قابل ستائش اور تاریخ ساز قدم ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں علی زین کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں قرآن کریم کے آفاقی و انقلابی پیغام کی تبلیغ و ترویج ناگزیر ہو چکی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کریم میں تدبر کیا جائے جو ابھی تک معاشرے میں رواج نہیں پا سکا، خصوصا جوانوں کی کتاب زندگی کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

گستاخ دختر رسول ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں, قائد اہل سنت کا بڑا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر ملکی این جی اوز کی بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہے، ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کے اذہان سے اسلامی اقدار کو ختم کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو سیکولر ازم کی طرف مائل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام ہو رہا ہے، ایسی گھمبیر صورتحال میں جامعات میں تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے عملی اقدامات ملک عزیز پاکستان کے دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان دور حاضر میں تعلیمات قرآن پر عمل پیرا ہوکر ہی مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں، اسی باعث امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنے نصب العین کے تحت عرصہ 40 سال سے تعلیمات قرآن کریم کے فروغ اور احیاء کیلئے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button