اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی مفتی نے قرآنی تعلیمات کا انکار کرتے ہوئے بڑا فتوی صادر کردیا

شیعت نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی مفتی شیخ محمد عیسیٰ نے قرآنی اور سلامی تعلیمات کو رد کر کے نیا فتویٰ صادر کر دیا ہے ۔

سعودیہ عرب کی زیر سرپر ستی بننے والی نام نہا د ورلڈ مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے اسرائیل مین ہونے والی ایک کانفرنس میں ویڈیو خطاب کیا ۔ جس میں اس سعودی مفتی نے یہودیوں کی مدح سرائی کرتے ہوئے اسلام اور قرآن کی تعلیمات کو رد کیا ۔

سعودی مفتی نے اسلام اور قرآنی تعلیمات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں کے بارے میں اسلام کا موقف سراسر غلط ہے۔

شیخ محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ یہودی ہمارے بھائی ہیں اور یہودیوں کے بارے میں اسلام کے مؤقف کو توڑنے کا اعلان کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سعودیہ میں سفیر محمد بن سلمان نے خود کو ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کا چھوٹا بھائی قرار دے دیا

اس مفتی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی یہودی فیڈریشن "سیپارڈیم” کے ساتھ اتحاد اور اسلام اور مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

شیخ محمد بن عبدالکریم عیسٰی کامزید کہنا تھا کہ بحیثیت سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ مجھے فخر ہے کہ مین اپنے یہودی بھائیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوں اور ان سے روابط کو فروغ دے رہا ہوں ۔

واضح رہے کہ جبکہ قرآن کریم میںسورۃ المائدہ کی آیت نمبر 51 میں اللہ تعالیٰ ارشاد رفرماتا ہے کہ :
اے ایمان والو ! تم یہود ونصاری کو دوست نہ بناؤ یہ توآپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ، تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی ایک کے ساتھ دوستی کرے گا وہ بلاشبہ انہیں میں سے ہے ، ظالموں کو اللہ تعالی ہرگز راہت راست نہیں دکھاتا ۔ ( سورہ المائدہ آیت 51 ) ۔

واضح رہے کہ سعودی مفتی شیخ عیسی سعودی ولی عہد کے ایماء پر یہودیوں سے روابط کو فروغ دے رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button