دنیا

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

شیعت نیوز : بھارتی حکومت کی ایما پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی جبر کا بازار گرم کر دیا۔

یہ جنوبی کشمیر میں رواں ہفتے چلایا جانے والا چوتھا جنگجو مخالف آپریشن تھا۔

سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی گئی جب کہ علاقے میں حالات کی معلومات کشمیر سمیت دنیا بھر کے مختلف علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت معطل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی اتحادیوں کی بربریت، اب تک ساڑھے چھے ہزار بچے شہید و زخمی

قابض بھارتی فوج نے نپورہ اور لالن میں 2،2 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جب کہ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کو طاقت سے روکنے کے لیے فوجی اہلکاروں، نیم فوجی دستوں اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصرمشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مبصر مشن کو یادداشت پیش کی۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف اقوام متحدہ مبصر مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مبصر مشن کو یادداشت پیش کی گئی۔

حریت رہنما یوسف نسیم نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو استصوابِ رائے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو لاک ڈاؤن سے اندازہ ہو گیا ہے کہ کشمیری کس اذیت سے گزر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ 2 قسم کے کورونا کا سامنا کر رہے ہیں۔

یوسف نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج کورونا وائرس کی وباء کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button