اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ طالب جوہری کی علالت، خادم عزاداری کا بڑا بیان آگیا

علامہ طالب جوہری کی علالت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عزاداروں کو تشویش میں مبتلاء کردیا ہے

شیعت نیوز: علامہ طالب جوہری کی علالت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عزاداروں کو تشویش میں مبتلاء کردیا ہے۔ علامہ صاحب کی زندگی کیلئے آپ کے چاہنے والے دنیا بھر میں دعائیں کر رہے ہیں۔

علامہ صاحب کی صحتیابی کیلئے خادم عزاداری معروف نوحہ خواں میرحسن میر نے سوشل میڈیا پر مومنین و مومنات سے دعا کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری ملت کا عظیم سرمایہ ہیں۔ میرحسن میر نے اپنی دعا میں مزیدکہا کہ پرودگار بحق محمدو آلِ محمد(ع) علامہ صاحب کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔

مزید برآں خادم عزاداری نے اپنے مختصر پیغام میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ منتظر عباس نقوی، علامہ محمدعلی نقوی، نوحہ خواں مسیب رضوی، رضوان زیدی، ایس ایم نقی سمیت کورونا سے متاثرہ تمام مریضوں کی شفایابی کیلئے دعاکی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button