دنیا

امریکی صدر ٹرمپ طاقت کا بے جا استعمال کر رہے ہیں۔ جو بائیڈن

شیعت نیوز : امریکہ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ پر طاقت کا بے جا استعمال کرنے اور پولیس کے تشدد آمیز رویے کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ٹرمپ کو سازشی ذہنیت رکھنے والا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں ایک بوڑھے شخص پر پولیس کے تشدد کی حمایت در حقیقت ٹرمپ کی ایک بڑی غلطی ہے۔

امریکی شہر بوفالوی کی پولیس نے سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے 75 سالہ شخص پر حملہ کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ شخص بہانہ بازی کرتے ہوئے زمین پرخود ہی لیٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کی امریکہ کو خوفناک تجربے کیلیے تیار ر ہنے کی دھمکی

واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے بہیمانہ قتل پر پورے امریکہ میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے امریکی پولیس سبھی ترقی پذیر ملکوں سے بھی آگے بڑھ کر امریکی شہریوں پر فائرنگ اور انہیں جیل میں بند کرنے کے علاوہ انہیں گرفتار کر کے موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز کے تحت قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئڈ شہید ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جارج فلوئڈ کی شہادت اس بات کا باعث بنی کہ پرامن مظاہرین امریکہ میں تبدیلیوں کا نعرہ لگائیں جبکہ اس وقت امریکہ کو پیشرفت کیلئے تبدیلی کی ضرورت ہے۔

امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کےہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہےامریکی پولیس مظاہرین کو گاڑیوں سے کچلنے اور ان پر براہ راست فائرنگ کرنے جیسے غیر انسانی اور تشدد پسندانہ طریقے اختیار کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button