دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 5 عسکری پسند شہید

شیعت نیوز : مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں صبح ہونے والے خونریز تصادم میں مزید 2 عسکری پسند شہید ہوگئے، اس طرح اس جھڑپ میں مارے گئے عسکری پسندوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔

پولیس نے ایک ٹویٹ میں پانچ جنگجوؤں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

یہ ضلع شوپیان میں گذشتہ چار دنوں کے دوران تیسری جنگجو مخالف کارروائی تھی جس میں پانچ عسکری پسند شہید ہوگئے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے سوگوہندہامہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور حساس جگہوں میں سیکورٹی دستوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی بی بی فاطمہ زہراؑ ، امام مہدی ؑ اور مولا عباس ؑ کی شان میں بدترین گستاخی

قبل ازیں 7 اور 8 جون کو بالترتیب ربن اور پنجورہ نامی علاقوں میں 9 عسکری پسند مارے گئے تھے۔ اس طرح سے ضلع شوپیان میں گذشتہ چار دنوں کے دوران مارے گئے جنگجوؤں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شوپیان کے سگھو ہندہامہ میں بدھ کی علی الصبح چھڑنے والا مسلح تصادم پانچ جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 وائرس متاثرین کی موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے جن میں سے 5 جموں جبکہ 46 کشمیر سے ہیں۔

بدھ کو ایک سالہ کمسن بچہ، 28 سی آر پی ایف اہلکاروں، 4 پولیس، 4 ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کے 17 افراد سمیت 161 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح متاثرین کی تعداد ساڑھے 4 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 4507 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 985 جموں جبکہ 3522 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران 1671 صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔

سی ڈی اسپتال سرینگر میں منگل کو شام دیر گئے بارہمولہ کے رہنے والے ایک 70 سالہ شہری فوت ہوگیا۔ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ سی ڈی اسپتال میں منگل کی شام دیر گئے دوسری موت بارہمولہ کے رہنے والے 70 سالہ شہری کی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button