اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی کے امام و خطیب عکرمہ صبری چار مہینے کے لئے مسجد سے بے دخل

شیعت نیوز: اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصی کے پیش امام و خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کے پیش امام و خطیب عکرمہ صبری کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور ان کو چار مہینے کے لئے مسجد الاقصی سے بے دخل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے خلاف مسلح جدو جہد کا مطالبہ

فلسطین کی صفا نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہکاروں کے ساتھ صیہونی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں نے بھی مسجد الاقصی کے امام کے پھر پر دھاوا بول دیا اور ان کو چار مہینے کے لئے مسجد الاقصی سے بے دخلی کا نوٹس دیا۔

اس سے پہلے گزشتہ جمعے کو مسجد الاقصی کے پیش امام و خطیب عکرمہ صبری کے گھر سے ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور ایک ہفتے تک ان کو مسجد الاقصی سے بے دخل رکھا گیا۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی قبلہ اوّل کے بے دخلی کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ صبری اور القدس کے دیگر مرابطین قبلہ اوّل کے لیے ڈھال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ عرب میں ملازمت پیشہ 38پاکستانی شیعہ جوان ، سعودی انٹیلی جنس اداروں کےہاتھوں اغوا

حماس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے الشیخ عکرمہ صبری پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مزید چار ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ عکرمہ صبری اور القدس کے دیگرمرابطین الاقصیٰ کے لیے ڈھال کی مانند ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے کوئی نیا حکم مسلط کیا گیا تو اسے ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button