ایران

دشمن نے اگر کوئی بھی غلطی کی تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جنرل باقری

شیعت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے ایران کے خلاف دشمن کی مسلسل فتنہ انگیزی کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے اگر کوئی بھی غلطی کی تو ایران اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے ایران کے بانی امام خمینی ؒ کی برسی کی آمد کے موقع پر کہا ہے کہ امام خمینی ؒ کی رحلت کو اکتیس برس گذر چکے ہیں اور اسی وقت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دشمنوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود اسلامی بیداری و استقامت کی تقویت اور اس کے معنوی و فکری اقتدار اور اسی طرح وسعت عمل بڑھانے کے ساتھ ساتھ عالمی استکبار اور تسلط پسند طاقتوں کے مقابلے میں اقوام عالم کی ثابت قدمی میں اضافے کے لئے حقیقی رہنمائی فرماتے رہے ہیں۔

جنرل باقری نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسقامت پوری طرح فعال اور تیزی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہی ہے کہا کہ عالم اسلام میں استقامت کی بنیاد اور مغربی ایشیا کے محاذ پر استقامتی محاذ کی طاقت کا اظہار، داعش دہشت گرد گروہ کی شکل میں عالمی سازش، تکفیری دہشت گردی اور نیابتی جنگ کی شکست اور اسی طرح سینچری ڈیل سازشی منصوبے کی ناکامی پر منتج ہوئی ہے اور اس وقت استقامتی محاذ علاقے بلکہ پوری دنیا سے امریکہ کے نکلنے کے مطالبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیت اور وہابیت ايک ہى سکے کے دو رخ اور ہمفکر ہيں،طاہرہ موسوی

جنرل محمد باقری نے کہا کہ دشمنوں کی خواہش کے برخلاف ایران سخت سے سخت اور کٹھن سے کٹھن مراحل طے کر کے ماضی سے کہیں زیادہ طاقت و عظمت کے ساتھ اپنی ترقی و پیشرفت اور عظمت و اقتدار کا راستہ طے کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ پر نہ ہی انسانی حقوق کے دعویدار بلکہ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی” نے منگل کے روز بانی انقلاب امام خمینیؒ کے مزار میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے امریکہ میں حالیہ مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مغرب اور امریکہ کے حالات دیکھ رہے ہیں کہ محروم افراد کیا کرتے ہیں، ایک سیاہ فام شہری کے ساتھ امریکی پولیس کا رویہ غیرمنظم امریکہ کی علامت ہے۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے کس طرح سلوک کرتا ہے، امریکہ میں بنیادی انسانی حقوق تباہ کردیئے جاتے ہیں اور انسانی حقوق کے دعویدار چیخ نہیں مارتے ہیں، آج امریکہ پر نہ ہی انسانی حقوق کے دعویدار بلکہ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلنے کی ضرورت ہے، یہ صرف رنگ کی بات نہیں ، امریکہ میں منظم نسل پرستی کا معاملہ ہے۔

امریکی پولیس اہلکار کی طرف سے ایک سیاہ فام امریکی شہری کی موت کے بعد جس نے گلا گھونٹ کر اسے گلا میں پاؤں رکھ کر ہلاک کیا۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں نسل پرستانہ پالیسیوں اور رنگ برنگے لوگوں کے حقوق کی پامالیوں کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

امریکی پولیس نے اس ریلیوں پر حملہ کرکے مار پیٹ کے بعد سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button