پاکستانیوں نے امریکا کو عالمی طاقت ماننے سے انکار کردیا،
شیعت نیوز: ٹوئیٹر پر جاری #USNoMoreSuperPower ٹرینڈ میں پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ امریکا اب کوئی عالمی طاقت نہیں۔
امریکا نے دنیا بھر میں اسلحے اور دھونس کے ذریعے اپنی طاقت کو منوایا مگر اب ایران چین روس شمالی کوریا اور وینزویلا نے امریکا دھونس اور طاقت کو ملیامیٹ کر کے رکھ دیا ہے۔
ایک صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکا کے پاس عراق میں دو ہی آپشن بچے ہیں یا وہ خود باہر نکل جائے یا پھردھکے کھا کر باہرنکلے۔
US has two options in Iraq.
1. Leave
0R
2. or Expelled out#USnoMoreSuperPower pic.twitter.com/iHx9dfnSKc— Adv Shakeel Bukhari (@Advbukhari5) May 26, 2020
ایک اور صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا شیعہ سنی کرسچن سب کے سب امریکا کیخلاف متحد ہیں۔
#USnoMoreSuperPower
Shia Sunni Christians all are united against US Empire pic.twitter.com/CTqBejAk3w— Mohsin Abbas(Deejah Birthday ) (@CertifiedShiaa) May 26, 2020
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے پر گرین سگنل دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی اس ٹرینڈ میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ
امریکا کا عالمی طاقت ہونے کاتاثر اب ختم ہوگیا ہے۔ اب طاقت کامحور واشنگٹن نہیں بیجنگ ہے۔ یہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اس کے چین سے بہترین مراسم ہیں۔
Impression of American hegemony as Global leader diluted. The EXTRA- Ordinary USA simply become ORDINARY during COVID19. Washington is no more power center and world is looking towards China to lead. Good News Pakistan has strongest ties with Chinese #USnoMoreSuperPower
— Allama Raja Nasir (@AllamaRajaNasir) May 26, 2020
واضح رہے کہ وینزویلا پہ امریکی محاصرے کہ بعد ایران کی جانب سے ۵ ایرانی آئل ٹینکرز کہ ذریعہ وینزویلا کی مدد نے
کھلے سمندروں میں بھی امریکیوں کی طاقت و ہمیت کو تہس نہس کردیا ہے جو پابندیاں تو لگا سکتا ہے لیکن اب ان پہ عملدرآمد کرانے کہ قابل نہیں رہا
جبکہ عراق ، لبنان ، افغانستان ، شام ، یمن اور فلسطین میں مقاومت اسلامی کےہاتھوں اسکی عبرتناک شکست اور ایرانی میزائل حملوں میں اسکی خفت اسکی عسکری طاقت کا بھرم کھول چکی ہے ۔
کورونا وائرس میں ایک لاکھ سے زائد امریکیوں کی ہلاکت نے ٹیکنالوجی و صحت کی دنیا میں امریکی برتری کہ دعووں کو ایکسپوز کردیا ہے ۔
بیشک امام خمینی کی عالمی اسلامی نہضت اور مقاومت اسلامی نے امریکا غرور و تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے
اور اب تو یورپی ممالک کہ وزرائے خارجہ بھی طاقت کہ توازن کو امریکا سے ایشیا کی جانب منتقلی کی بات کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔







