اہم ترین خبریںدنیا

وینزوئیلا کا ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا کھلا اعلان

وینزوئیلا کے وزیردفاع نے کہا کہ اس حوالے سے وہ ایرانی وزیردفاع امیر حاتمی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں

شیعت نیوز: امریکہ مخالف ریاست وینزوئیلاکے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے قومی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزوئیلا کی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار بحری بیڑوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔ روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولاد یمیر پیڈرینو نے کہا ہے کہ وینزوئیلا کی فوج ایرانی آئل ٹینکرز کا بھرپور استقبال اور منعقد کی جانے والی تقریب میں وینزوئیلا کے عوام کے ساتھ ایران کے تعاون اور یکجہتی پر ایرانی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرے گی۔ وینزوئیلا کے وزیردفاع نے کہا کہ اس حوالے سے وہ ایرانی وزیردفاع امیر حاتمی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے باسی ارض مقدس فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست کے تسلط کو قبول نہیں کریں گے، علامہ باقرزیدی

واضح رہے کہ وینزوئیلا کو بھیجے گئے 27 کروڑ لٹر سے زائد ایرانی پٹرول کے حامل 5 تیل بردار بحری بیڑوں کو امریکی حکام کی طرف سے خطرہ لاحق کئے جانے پر ایرانی وزارت خارجہ نے ملک میں امریکی مفادات کے ضامن سوئس سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔ اپنے احتجاج میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی بحری بیڑوں کے رستے میں رکاوٹ کھڑی کئے جانے کا نتیجہ ایران کے براہ راست جوابی اقدام کی صورت میں ظاہر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی عدالت انصاف کو دھمکی امریکہ کی کھلی غنڈہ گردی ہے۔ حماس

اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس کو لکھے گئے اپنے خط میں امریکہ کے کسی بھی بیوقوفانہ اقدام کے سنگین نتائج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی پوری ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button