اہم ترین خبریںعراق

سعودی عرب کے چینل ایم بی سی کے خلاف عراقی عوام کا مظاہرہ

شیعت نیوز: عراق کے عوام نے بغداد میں سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ایم بی سی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے حشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کی توہین کئے جانے کی مذمت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں عراقی عوام نے آج ہونے والے مظاہرے کے دوران ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی حکام کو دہشت گردوں کا حامی اورعلاقے خاص طور سے یمن پر جارحیت کا عامل قرار دیتے ہوئے عراق کی قومی شخصیات پر کیچڑ اچھالنے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ایم بی سی نے اپنے ایک پروگرام میں حشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کودہشت گرد قرار دیا جس پر علاقے خاص طور سےعراقی عوام نے سخت رد عمل اور نفرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی کا داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز

دوسری جانب عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے یورپی یونین کے دفتر اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے بغداد میں ہم جنس پرستی کے پرچم کو لہرانے کی مذمت کرتے ہوئے عراق کے عوام اور حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے بغداد میں یورپی یونین کے نمائندے اور غیر ملکی سفارتکاروں کی جانب سے ہم جنس پرستی کے پرچم کو لہرانے کی مذمت کرتے ہوئے ان سے سماجی اور عراقی قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقتدی صدر، عمار الحکیم، حسن الکعبی اور دوسرے عراقی رہنماؤں اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے یورپی یونین، برطانیہ اور کینیڈا کے سفارتخانوں سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں خاص طور سے عراقی عوام سے معافی مانگیں۔ ان رہنماوں اور سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ عراقی رسم و رواج اورمذہب کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹھوس قدم اٹھائے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روزعراق میں یورپی یونین کے دفتر، کینیڈا اور برطانیہ کے سفارتخانوں نے بغداد میں پہلی مرتبہ عراقی سرزمین میں ہم جنس پرستوں کا پرچم لہرایا جوعراقی عوام کی سخت نا پسندیدگی اور نفرت کا باعث بنا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button