اہم ترین خبریںلبنان

اسلامی مزاحمت کے خوف سے اسرائیل لرز رہا ہے۔ سید نصر اللہ

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید نصر اللہ نے حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی سالگرہ کے موقع عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے خوف سے اسرائیل لرز رہا ہے ۔

سید حسن نصر اللہ نے شہید سید مصطفی بدرالدین کو بہادر اور شجاع کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید بدرالدین کی قربانیوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

سید حسن نصر اللہ نے حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے سب سے پہلے تکفیری گروہ کا مقابلہ کیا ، یہ گروہ معمولی سی باتوں اور شبہات پر مسلمانوں کو قتل کرتا تھا ، آج کے تکفیری بھی اپنے آباء و اجداد کے راستے پر گامزن ہیں ، جو افغانستان، عراق، شام اور دیگر ممالک میں معمولی سے باتوں پر مسلمانوں کے سر کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی محاذ شعب ابی طالب میں ہے۔ سید حسن نصراللہ

سید حسن نصر اللہ نے شام کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کو امریکہ نے اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے پیدا کیا ، امریکہ نے داعش دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیارفراہم کئے۔ ترکی میں داعش کی تربیت کے بڑے بڑے کیمپ قائم کئے گئے، سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی رقم فراہم کی ۔ لیکن آج شام کے مخالف اتحاد کو تاریخی شکست ہوگئی اور شامی حکومت اور عوام کو اللہ تعالی نے فتح نصیب کی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران اور روس نے شام کی بھر پور مدد کی اور ایران آج بھی شام کی خودمختاری کا خواہاں ہے۔ ایران اور روس کا شام کے بارے میں اتحاد برقرار ہے ۔ ایران کا اصلی مقصد شام کی خود مختاری کو برقرار رکھنا ہے اور ایران اپنے اس ہدف میں کامیاب ہوگیا ہے اس کے علاوہ ایران کا شام میں کوئی اور ہدف نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button