ایران

امریکی حکومت نے دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ صدر روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی حکومت کو بدترین حکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا امریکی حکومت ہمیشہ دہشت گرد رہی ہے مگر وہاں کی موجودہ حکومت نے دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں حالیہ چند برسوں کے دوران امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ دنیا کی آزاد اور مظلوم قوموں کے خلاف مجرمانہ اقدامات انجام دئے ہیں اور اس وقت وہ کورونا جیسا خطرناک ترین وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود، دواؤں کی خریداری میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران کو گذشتہ دو برسوں کے دوران امریکہ کی بدترین حکومت کا سامنا ہے جبکہ اپنی تاریخ میں امریکہ کبھی اس حد ظالم، بے رحم اور ناتواں نہیں رہا ہے اور اس نے جرم و جرائم کی تمام حدیں  پار کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری کے پروگراموں میں حکومتی ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کے وزیر خارجہ، سیاست سے بالکل نابلد ہیں اور وہ سیاست کے الف ب سے بھی واقف نہیں۔

صدر مملکت نے کورونا وائرس کے مقابلے میں ایرانی عوام کی امداد اور طبی محکمے کی فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاشی امداد، ایرانی قوم کا انفاق اور ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت طبی محکمے کے تمام اراکین کی خدمات و ایثار کو، دینی و اسلامی ثقافت پر استوار ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں ایرانی ڈاکٹروں اور نرسوں کی کوششوں کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ اس ثقافت کا سرچشمہ قرآن مجید اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کی سوانح حیات اور ان کی سیرت طیبہ ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کی جانب سے اٹھائے گئے مؤثر اقدامات نے ایرانی نظام، حکومت اور عوام سے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے ۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے منگل کے روز تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور مدارس کے عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام میں ایران کی کارکردگی کے پیش نظر بہت سارے ملکوں نے ایران کی اچھی اورعمدہ کارکردگی کو سراہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات نے ایرانی نظام، حکومت اورعوام سے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مغربی ممالک کا خیال تھا کہ ایرانی عوام پابندیوں اور دباؤ کے سامنے صرف چند مہینوں کیلئے مزاحمت کر سکتے ہیں اور جب کورونا وائرس پھیل گیا تو انہوں نے سوچا کہ سخت پابندیوں اور محدود مالی وسائل کا حامل ملک ان مشکلات کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button