ایران

ایران: انقلاب مخالف عناصر سے جھڑپ میں سپاہ پاسداران کے تین جوان شہید

شیعت نیوز: مغربی ایران میں انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔

مغربی ایران کے کردستان صوبے میں دیواندرہ کے علاقے میں ایک انقلاب مخالف گروہ کے افراد اور سپاہ پاسداران کے جوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سپاہ بیت المقدس کے تین جوان شہید ہو گئے۔ یہ جھڑپ منگل کے روز ہوئی جس میں سپاہ پاسداران کے کرنل شکیبا سلیمی اور ان کے دو ساتھی جعفر نظام پور اور محمد شکری درجۂ شہادت پر فائر ہوئے۔

اس جھڑپ میں اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے مخالف کئی عناصر بھی ہلاک ہوئے۔

کردستان کی حمزہ سید الشہداء چھاؤنی اور سپاہ بیت المقدس نے ایک پیغام جاری کرکے ان عالی قدر مجاہدوں کی شہادت پر تہنیت و تعزیت پیش کی ہے اور زور دے کر کہا کہ ان شہیدوں کی راہ پر چلنے والوں کی تعداد کم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : علاقے میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پر ہماری نظر ہے۔ بریگیڈیئر رحیم زادہ

دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس میں مبتلاء اسّی فیصد سے زائد افراد صحت یاب ہوکے اسپتالوں سے رخصت ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب تک اسّی ہزار چار سو پچھتر کورونا مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار تین سو تیئس نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ایران میں کورونا مریضوں کی کل تعداد ننانوے ہزار نو سو ستّر ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ترسٹھ مریض جاں بحق بھی ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد چھے ہزار تین سو چالیس ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران کورونا سے مزید ایک ہزاہر اٹہتر افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اسّی ہزار چار سو پچھتر ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تین ملین چھے لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے دولاکھ باون ہزار مریض جاں بحق جبکہ دس لاکھ دو سو چار افراد صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button