اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، وفاقی کابینہ کا 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی پر اتفاق

کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی نئی سمری اور کرنسی نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کے خاتمے کی منظوری دے دی۔

شیعت نیوز:پاکستان کی وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی کے بعد مزید نرمی کرنے پر اتفاق کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا وفاقی وزیر مذہبی امور کو ٹیلیفون،جلوس یوم علیؑ میں رکاوٹوں کا نوٹس لینےکا مطالبہ

کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی نئی سمری اور کرنسی نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کے خاتمے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 61 فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کو پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی کوالٹی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور اخوت امریکا کے ساتھ پی ایم ریلیف فنڈ کے لیے عطیات جمع کرنے کے ایم او یو (مفاہمتی یادداشت) کی بھی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ صدر ووزیر اعظم کےاحکامات کو نظراندازکرکےیوم علی ؑ کے اجتماعات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پر اتفاق کیا تاہم اس کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button