اہم ترین خبریںعراق

صوبہ کربلا اور تکریت میں داعش کا حملہ پسپا، 4 دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز: عراق کی رضاکار عوامی فورس حشدالشعبی نے صوبہ کربلا میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔حشدالشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے تکریت شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

الحشد الشعبی کی چھبیسویں بٹالین کے کمانڈر حیدر الموسوی نے کہا ہے کہ صوبہ کربلا کے النخیب علاقے پر داعش دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

حشد الشعبی کے سامرا آپریشنل کمانڈر ابوحسن الحلفی نے بھی سامرہ کے مقدس مقامات پر داعش کے کسی طرح کے حملے کی کوشش کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ سامرا کے آپریشنل کمانڈر نے اپنے زیرکمان جوانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ حضرات امامین عسکریین کے حرم کے دفاع کے لئے پوری طرح الرٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی داعشی دہشت گردوں کو شام سے عراق منتقل کرنے کی کوشش

گذشتہ چند دنوں سے عراق میں چھپے ہوئے داعش دہشت گردوں نے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت اور ان کے اکسانے پر صلاح الدین، ذی قار اور دیالیٰ صوبوں میں کئی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں جس پر حشد الشعبی نے فوری رد عمل دکھاتے ہوئے ان کو منھ توڑ جواب دیا ہے ۔

دوسری جانب عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حشد الشعبی کے بریگیڈ 21 کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے پر داعش دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

در ایں اثناء عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے تکریت شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اتوار کو تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی طرح کی تساہلی نہیں برتی جائے گی اور امن و سیکورٹی سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے ممبران پارلیمنٹ محمد کریم البلداوی نے بھی مذہبی مقامات اور زیارت گاہوں پر داعش کے حملے کے منصوبے کی بابت خبردار کیا ہے۔

اس سے قبل حشد الشعبی کے سامرا آپریشنل کمانڈر ابو حسن الحلفی بھی مقدس مقامات پر داعش کے حملے کی کوششوں کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے اپنے زیرِ کمان فوجیوں کو امامین عسکریین (علیہما السلام) کے حرم کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار رہنے کا فرمان جاری کر چکے ہیں ۔

درایں اثنا عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر نے صحرائے الانبار کے اندر تک داعش دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لئے فوجی کارروائیاں شروع ہونے کی خبردی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button