ایران

پڑوسی ملکوں کو کورونا کے خلاف تجربات منتقل کرنے کو تیار ہیں۔ جنرل باقری

شیعت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پڑوسی ملکوں کو اپنے تجربات کی منتقلی کے لئے تیار ہیں۔

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے ہفتہ کے روز اپنے علاقائی ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں کہی۔

جنرل باقری نے پاکستان، عراق، جمہوریہ آذربائیجان، افغانستان، عمان، قطر، کویت، شام اور لبنان کی مسلح افواج کے سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایران کی مسلح افواج کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم دوست اور پڑوسی ملکوں کو اپنے تجربات کی منتقلی کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے صحیح طریقے اور دانشمندی سے نمٹنے میں ناکامی اس کے پھیلاؤ کو تیز کرتی رہتی ہے اور کسی قوم کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے لہٰذا اس وائرس پر قابو پانے کے لئے ایران کی کامیاب کارکردگی دیگر اسلامی اقوام، دوست اور پڑوسی ملکوں کے لئے راہ ہموار کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم حکمران سامراج کے سامنے امام حسینؑ کے انکار کی طرح ڈٹ جائیں، مفتی گلزار احمد نعیمی

تفصیلات کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے کرونا کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کے ساتھ ’’امام رضاؑ‘‘ ہیلتھ کیمپ تشکیل دے کر ملک میں اس وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیتیں متحرک کردی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 95646 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 76899 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے جمعہ کے روز ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 1006 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور مجموعی طور پر ملک کے اندر 95646 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز سے ملک میں کوویڈ- 19 سے ہلاکتوں کی تعداد میں 63 افراد اضافہ کیا گیا جو اب تک مجموعی طور کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 6091پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ2899افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button