اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے جنوبی علاقوں پر غاصب اسرائیل کے ہیلی کاپٹرز کا فضائی حملہ

شیعت نیوز: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب اسرائیل نے اپاچی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شام کے جنوبی علاقوں کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے کم از کم 3 غیر فوجی شامی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف جارحیت کے صرف 3 دن بعد ہی غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی طرف سے شام کے جنوبی علاقوں کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کم از کم 3 بیگناہ شامی شہری جانبحق ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان سے شام کے صوبے قنیطرہ پر کئی راکٹ داغے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی صوبے القنیطرہ اور درعا میں بھی میزائل حملوں کے باعث ہونے والے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے شامی علاقے التول الحمر میں بھی متعدد اہداف کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی سرکشی کا مقابلہ صرف امتِ مسلمہ کے اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ حماس

اسرائیل کی غاصب حکومت نے اسی طرح پیر کے روز بھی شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں ’’الحجیر‘‘ اور ’’لعدلیہ‘‘ پر بھی حملہ کیا تھا۔

امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادی دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے غیر قانونی طور پر اور شام کی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔

شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکر علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button