دنیا

عالمی اداروں کا عالمی فوج داری عدالت سے صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

شیعت نیوز: فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم کی تحقیقات کا عالمی مطالبہ سامنے آیا ہے۔ دنیا کے 180 بڑے اداروں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے عالمی فوج داری عدالت ’’آئی سی سی‘‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی میں اسرائیلی ریاست کے فوجی جرائم اور جنگی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

رپورٹ کے مطابق 200 فلسطینی تنظیموں کے اتحاد، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی وعلاقائی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم پرخاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہم عالمی فوج داری عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے اور ان واقعات کی جامع انداز میں تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل عالمی عدالت انصاف نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی تیاری کررہی ہے۔ اس پر اسرائیلی حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل جرائم کی تحقیقات میں عالمی عدالت کےساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گا اور ساتھ ہی بین الاقوامی عدالت انصاف کے فلسطین میں موجود کارکنوں کو بے دخل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو کیسے قیدی بنایا

دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ’’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘‘ اونروا نے اردن میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں بچوں کو ویکسین پلانے اور نولود بچوں کے علاج معالجلے نیز بچوں کے موروثی جینز کے بارے میں جان کاری کے لیے بند کلینک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’اونروا‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے  اسپتالوں اور کلینکس پر صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک مریضوں کی دیکھ بحال کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کی دیکھ بحال اور کورونا کی وبا میں طبی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ ہفتے سے جمعرات تک جاری رہے گا۔

بیان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں طبی امدادی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لیے عملے کو دو خانوں میں موجود رہنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button