اہم ترین خبریںپاکستان

سکردو، ایم ڈبلیوایم رہنما آغاعلی رضوی کی کوششوں سے تاجر وں کا احتجاج ختم کرنےکا اعلان

بعد ازاں انجمن تاجران کے وفد کے ہمراہ آغا علی رضوی نے کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈی سی سکردو سے ملاقات کی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےصوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے سکردو کے مین بازار، علمبردار چوک، بینظر چوک کے کپڑے، جوتے اور دیگر کاروبار سے منسلک تاجروں کی طرف سے جاری احتجاجی جلسے، جلوسوں کو ختم کرنے پر آمادہ کر لیا۔ تاجروں کا مطالبہ تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکو ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں تاجر مختلف جگہوں پر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا پروگرام طے کرکے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے ، اقلیتی کمشین میں کسی قادیانی کو شامل نہیں کیا ،پیر نورالحق

آغا علی رضوی نے بروقت تاجروں سے رابطہ کیا اور احتجاج کرنے والی جگہوں پر پہنچ کر تاجر برادری کی آواز بنتے ہوئے ان کو پرامن طور پر منتشر کیا۔بعد ازاں انجمن تاجران کے وفد کے ہمراہ آغا علی رضوی نے کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈی سی سکردو سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں،علامہ ساجدنقوی

ملاقات میں تاجروں کو درپیش مشکلات پر گفتگو ہوئی اور وفد نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے درخواست کی کہ تاجروں کی ضروریات اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پی کو فالو کرتے ہوئے مکینزم تیار کیا جائے، اسطرح عوام بھی ضروریات زندگی کی بابت مشکلات کا شکار نہ رہیں اور تاجروں کے مالی مسائل بھی حتی الامکان کم ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button