ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں،علامہ ساجدنقوی
شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم مزدور کے موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدورمزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدرحسن روحانی کا رابطہ، رمضان کی مبارکباد اورکورونا پر تبادلہ خیال
علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھاکہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔اس لئے کہ کسی بھی قوم کی اقتصادی طاقت اور قوت کا اندازہ وہاں کے محنت کش طبقے کی حیثیت اور معیار زندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ سے لگایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی بیان کردہ ایس او پی کے تحت یوم علی ؑ پرمراسم عزا منعقد ہونگے، علامہ ناظرتقوی
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔







