اہم ترین خبریںایران

عالم بزرگوار،مرجع تقلید آیت اللہ ابراہیم امینی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

اطلاعات کے مطابق قم کے شہید بہشتی ہسپتال میں آیت اللہ امینی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگيا ہے۔

شیعت نیوز: عالم بزرگوار ،مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن مرجع تقلید آیت اللہ ابراہیم امینی کا رمضان المبارک کی پہلی شب میں انتقال ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قم کے شہید بہشتی ہسپتال میں آیت اللہ امینی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران آج بہت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے،امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں

آیت اللہ امینی قم کے اعلیٰ سطح کے استاد اور خبرگان رہبری کونسل میں تہران سے نمائندے تھے۔ آیت اللہ ابراہیم امینی نجف آباد میں سن 1306 ہجری شمسی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مرحوم آیت اللہ امینی نے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ بروجردی، مرحوم حضرت امام خمینی (رہ)، مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی، مرحوم آیت اللہ گلپائیگانی کے محضر سے علمی فیوض و برکات حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کو فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں،علامہ مقصودڈومکی

آیت اللہ امینی نے طویل عرصہ حرم مطہر حضرت معصومہ ؑ کی مسجد اعظم میں نماز کی امامت فرمائی او رقم کے امام جمعہ کے فرائض بھی اداکیئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل اور انہیں اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button