اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سےرمضان المبارک میں جزوی طورپرکاروبارکی اجازت

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3900 سے زائد ہے اور اب تک 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

شیعت نیوز : وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد میں ہونے والےواقعے کی مذمت کرتے ہیں انتظامیہ شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرے ،علامہ سید ناظر عباس تقوی

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا اور احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا اور صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پکے ہوئے کھانے کی ڈیلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حالات کا تقاضہ ہے،ہمیں اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، عمران خان

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3900 سے زائد ہے اور اب تک 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے نصف سے زائد ہلاکتیں کراچی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبربھی پڑھیں: میرے بہنوئی سید مہدی شاہ نے کورونا کےخلاف جنگ جیت لی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

یہ خبربھی پڑھیں: حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے لوگوں میں بڑی تعدادمیں کورونا کے کیسزسامنے آئے ،وزیر اعلیٰ سندھ

یہ خبربھی پڑھیں: 100فیصدیقین سے کہتاہوں زائرین کی وجہ سے کورونا وائرس نہیں پھیلا، وزیر اعلیٰ سندھ

متعلقہ مضامین

Back to top button