زائرین کے مسائل پرایم ڈبلیوایم، علامہ شہنشاہ نقوی اور خانم طیبہ بخاری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ، شہریار آفریدی
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نےاجلاس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پنجاب کے فوکل پرسن اور ہماری ٹیم رات دن کوشاں ہے

شیعت نیوز: کرونا وائرس متاثرین کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کے مسائل پر مجلس وحدت مسلمین (MWM)، علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور خانم طیبہ بخاری حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ان کے علاوہ کسی نے ہمیں تفصیلات اور پیغامات نہیں بھیجے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تکفیری وہابیوں کے لبادے میں چھپےصیہونی ایجنٹوں کے چہروں سے نقاب الٹنا شروع
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نےاجلاس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پنجاب کے فوکل پرسن اور ہماری ٹیم رات دن کوشاں ہے اور آدھی رات کو بھی خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ ٹیم ورک کے بغیر بہتر نتائج کا حصول ناممکن ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عرب ریاستوں میں بغاوت کا آغاز، صحافیوں نے بادشاہوں کے مودی سے تعلقات کے خلاف آواز بلند کردی
انہوں نے کہاکہ زائرین کہ مسئلہ پرہمیں لیف رائٹ سینٹرز سے کوئی پیغامات موصول نہیں ہورہے ، اس معاملے پر مجلس وحدت مسلمین (MWM)، علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور خانم طیبہ بخاری حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔وہ خود تفصیلات جمع کرکے حکومت کے ساتھ شیئر کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا علاج ؛ سعودی عرب اور امارات میں اونٹ کا پیشاب اب ٹین کین میں دستیاب
شہریار آفریدی نے کہاکہ ہماری کوشیش ہے کہ رمضان سے قبل تمام زائرین اور تبلیغی جماعت کے افرادجن کا کرونا وائرس منفی ہوچکاہے انہیں فوری طور پر گھروں کو روانہ کردیا جائے ۔