اہم ترین خبریںلبنان

صبر و ایمان کے ساتھ، کورونا اور صیہونی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ نصراللہ

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر خطاب میں رمضان المبارک کے معنوی آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبر و استقامت کے ساتھ ، کورونا اور صیہونی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تنگدست گھرانوں کی مددکرکے رمضان میں دہراثواب کمایاجاسکتاہے،علامہ راجہ ناصرعباس

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ روزہ انسان کو قدرت شکیبائی عطا کرتا ہے ۔ ہم صبر و ایمان کے ہمراہ کورونا وائرس کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ، ہمیں کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مقررہ دستورالعمل اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں لبنانی حکومت ، وزارت صحت اور عوام کے درمیان تعاون اچھا ہے ۔ ہم باہمی تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تبلیغی مدرسہ باب الاسلام کے مہتمم کے والد کی کورونا سے وفات گھرکےدیگر7 افراد بھی متاثر

سید حسن نصر اللہ نے روزہ کو سالانہ صبر کی مشق اور تمرین قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم روزہ کے ذریعہ زندگی میں درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہوتے ہیں ۔

اللہ تعالی نے حدیث قدسی میں روزہ کے فریضہ کو اپنی طرف نسبت دیتے ہوئے فرمایا: ’’ روزہ مجھ سے متعلق ہے اور اس کی پاداش میں عطا کروں گا‘‘ ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ماہرین کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ روزہ جسم و روح کی سلامتی کے لئے بہت ہی مفید ہے اور انسان کو حلم و بردباری اور صبر و استقامت کا سبق سکھاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button