سعودی عرب

کورونا کی زد پر سعودی عرب، سعودی نیشنل گارڈ نے کالونیوں کا کنٹرول سنبھال لیا

یعت نیوز: سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کی کورونا کی روک تھام کے لیے نیشنل گارڈ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد عبد العالی نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

سعودی اخبار عکاظ کے مطابق محمد عبد العالی نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس ملک میں کورونا کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 484 ہوگئی ہے۔

عبد العالی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی جارحین کا ڈرون تباہ، سعودی جنگی اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنا دی

دنیا امیں اب تک تقریبا 25 لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جس میں 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد اس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی مشرقی گورنری الاحساء کی متعدد کالونیوں میں کورونا کی روک تھام کے لیے نیشنل گارڈ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ہفتے کے روز الاحساء گورنری کی الفیصلیہ اور الفاضلیہ کالونیوں میں 24 گھٹنوں کے لیے قابل تجدید کرفیو لگا دیا تھا۔ اس کے بعد نیشنل گارڈ اور پولیس نے کرفیو زدہ کالونیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کو کورونا کی وباء سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر صورت حال پرنظر رکھے ہوئے ہے اور تمام شہریوں سے کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button