ایران

جواد ظریف کا ٹرمپ کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر انتباہ

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ بیان پر اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سمیت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر خبردار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جو کام امریکی صدر کو انجام دینا چاہئے وہ یہ ہے کہ وہ ایران سمیت تمام ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کر دیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم کسی امریکی سیاستدان کے ساتھ مشورہ نہیں کرتے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کئے گئے جھوٹے دعوے کے جواب میں لکھا ہے کہ ایران عنقریب وینٹیلیٹرز برآمد کرنا شروع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران: سپاہ پاسداران انقلاب کی امریکہ کو سخت نتائج کی دھمکی

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے تیز تر کوششیں شروع کر دی ہیں اور تمام متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات ساز کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان سے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ایک علم پر مبنی ایرانی کمپنی نے اس مشین کو مقامی طور پر تیار کرلیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج جاری ہونے والے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کی بھلائی کا دعوی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹی وی پر بڑی تعداد میں میتوں کے تھیلے (ڈیڈ باڈی بیگز) دکھائے جا رہے ہیں، اگر انہیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہو، جو کہ ہے، تو ہم ان کے لئے وینٹیلیٹرز بھیجنے پر تیار ہیں کیونکہ ایران طاعون سے بھر چکا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے ایرانی امور میں مداخلت کے بیانات پر اس سے قبل بھی ایرانی وزیر خارجہ بارہا جواب دے چکے ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے امریکی صدر کو پابندیاں عائد کرنے کے اپنے نشے سے باہر نکلنے کا ایک موقع فراہم کیا تھا مگر وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود، ایران نے اپنے انسانی و علمی وسائل کے بدولت کوروناوائرس سے مقابلے کی جدوجہد میں بےنظیر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button