مقبوضہ فلسطین

مزاحمتی قوتیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے پابند ہیں۔ اسلامی جہاد

شیعت نیوز : اسلامی جہاد نے باور کرایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے پابند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوتیں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی رہائی کی مساعی کی پابند ہیں۔

اسلامی جہاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی تمام فلسطینی قوتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

فلسطینی ’’یوم اسیران‘‘ کے موقعے پر اسلامی جہاد نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی کے پابند ہیں۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن ہمارے شہریوں کے جذبات کو کچلنے کے لیے انہیں جیلوں میں ڈال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے محاصرے سے اسرائیل اور امریکہ کی غیر انسانی نوعیت کا پتہ چلتا ہے۔ لاریجانی

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 68 فلسطینیوں کے اجتماعی ٹرائل کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کیے گئے اور قیدیوں کے ساتھ منظم انداز میں بدسلوکی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ مارچ 2018ء میں سعودی عرب کی پولیس نے ملک میں موجود فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا۔ حال ہی میں سعودی عرب کی عدالتوں میں پیشی کے موقعے پر ان قیدیوں پر’’ دہشت گرد‘‘ تنظیموں سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا اور انہی الزامات میں ان کا ٹرائل کیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ 8 مارچ سعودی عرب کی ایک فوجی عدالت میں بند دروازوں کے پیچھے ٹرائل شروع کیا گیا۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی گرفتاری کے بارے میں جو اطلاعات اور معلومات سامنے آئی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں گھروں سے جبرا اُٹھا کر غائب کردیا گیا۔ دوران حراست انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر مائیکل بیچ نے کہا کہ سعودی عرب کی تاریخ میں طویل ٹرائل نے فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے حوالے سے شکوک وشبہات پیدا کردیے ہیں۔ ہمیں مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ زیرحراست فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کیے گئے ہیں۔انہیں غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button